سابقہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے نئی وفاقی کابینہ کو سینٹرل جیل کا حاضری رجسٹر قرار دے دیا۔
(مورخہ 20 اپریل 2022) نیوز ڈیسک
وزیر اعظم شہباز شریف کی نئی کابینہ کا اعلان ہوتے ہی لوگون نے اس پر سوال اٹھانا شروع کردیے۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چوہدری فواد نے بھی اپنا حصہ ڈالا۔ انہوں نے نو منتخت کابینہ کو سینڑل جیل کا حاضری رجسٹر قرار دے دیا۔
مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر اپنے اظہار خیال میں انہوں نے مزید کہا کہ نئی کابینہ میں سارے چور ڈاکو شامل ہو گئے ہیں۔نئی وفاقی کابینہ پر لوگوں کے مزید دلچسپ تبصرے بھی سامنے آئے۔
لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ چوں چون کا مربہ زیادہ دیر ٹکنے والا نہیں کیونکہ سابق وزیر اعظم عمران خان ان کو اتنی آسانی سے بیٹھنے نہیں دیں گے۔ بلاول بھٹو، شاہد خاقان عباسی اور مصطفیٰ نواز کھوکھر نے حلف نہیں لیا۔
موجودہ حکومت کے لیے اتحادیوں کے مطالبات کے پیشِ نظر کابینہ کی تشکیل ایک مشکل مرحلہ تھا۔ تاہم پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادیوں میں ابھی بھی وزارتوں کی تقسیم کو لے کر چے مگوئیاں ہورہی ہیں۔ اسی سلسلے میں بلاول بھٹو لندن میں میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کے لیے بھی روانہ ہوں گے۔
یاد رہے! وزیر اعظم میاں شہباز شیریف سمیت وفاقی وزراؑ کی بڑی تعداد ضمانتوں پر ہے۔ان کے خلاف بدعنوانی اور کرپشن کے سینکڑوں کیسز دائر ہیں۔