قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سابق سفیر اسد مجید نے دھمکی آمیز خط سے متعلق بریفنگ دی۔
نیوز ڈیسک (22 اپریل 2022)
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہوا۔ جس میں وفاقی وزرا اور تینوں سروسز چیف شریک ہوئے۔ اجلاس میں کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے منٹس پیش کیے گئے جبکہ گزشتہ اجلاس کے بعد کا جاری کردہ اعلامیہ بھی پیش کیا گیا۔
اجلاس میں سابق پاکستانی سفیر اسد مجید سائفر نے بریفنگ دی۔
اجلاس میں دفترخارجہ کے حکام بھی شریک تھے اور اجلاس میں مبینہ دھمکی آمیز سائفر کے معاملے پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔