(مورخہ 18 اپریل 2022) نیوزڈیسک
پاکستان تحریک انصاف کے سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب
وزیراعظم آزاد کشمیر قیوم خان نیازی کے استعفیٰ کے بعد آج دن ڈیڑھ بجے نئے قائد ایوان کے لیے ووٹنگ ہونا تھی۔مگرمتحدہ اپوزیشن الیکشن سے واک آؤٹ کرگئی۔ جس پر سردار تنویر الیاس 33 ووٹ لے کر بلامقابلہ نئے وزیراعظم آزاد کشمیر منتخت ہوگئے۔
سابق وزیراعظم کے خلاف ان کے اپنے ہی وزیر اور ارکان اسمبلی تحریکِ اعتماد لے آئے تھے۔ جس پر معاملہ چئیرمین تحریک انصاف تک جاپہینچا تھا۔ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دونوں فریقین کا موقف سنا اور معاملے کی تفتیش کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی۔
سابقہ وزیر اعظم نے اپنے خلاف ہونے والی اس سازش پر 5 وزراء کو برطرف بھی کیا۔ اور ایک پریس کانفرنس میں اپنے عہدے سے استعفیٰ کا اعلان کیا۔
پاکستان میں موجودہ سیاسی بحران آزاد کشمیر تک بھی جا پہنچا جس پر سردار تنیویر الیاس کو نیا وزیر اعظم نامزد کیا گیا۔ سیکریٹری آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے ان کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی اور درست قرار دیا۔ بعد ازاں سپیکر نے ان کی کامیابی کا اعلان کیا۔